ڈیرہ غازیخان(نمائندہ باغی ٹی وی )مسیحی برادری کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینٹ انتھونی یونائٹڈچرچ میں مظاہرہ کیااور ریلی نکالی،مقبوضہ کشمیر کے مقامی مسیحی بھی بھارتی فوج کے ظلم وستم کا شکار ہیں،مسیحی برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار منتظم اعلی سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ ڈیرہ غازیخان سلیم الیاس مسیح نے سنڈے عبادت کے بعد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پر ریلی میں بینر اٹھا کر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر پاسٹر پیٹر جوزف گل، سابق اقلیتی ضلع ممبر یونس پرویز،پاسٹرپرویز قمر، عمر بوٹا،عامر پرویز، لعل مسیح، دانیال گل،عمران پال، شہزاد عمانوائل،سہیل اقبال،عرفان اقبال،یشب عامر، یشوع سلیم و دیگر موجود تھے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کے لیئے اقلیتیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرینگے۔ ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی وخوشحالی کے لیئے پاسٹر پیٹر جوزف گل نے خصوصی دعا کروائی۔

- Home
- پاکستان
- ڈیرہ غازی خان
- ڈیرہ غازی خان میں مسیحی برادری کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی…