ڈیرہ غازی خان کے اہم چوک پر پاکستان ائیر فورس کے کا جہاز نصب کیا جائے گا زرتاج گل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

0
134

ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد) وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیراورکمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا.،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا. کمشنر نے کہاکہ پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے اور نئے پراجیکٹ پر 60کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ملتان بائی پاس روڈ پر موجود وسیع و عریض پاکستان چوک کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں پاکستان ایئر فورس کے جہاز کے علاوہ چاروں صوبوں کے تاریخی مقامات کی مجسمے نصب کیے جائیں گے اور تین ماہ کے اندر پراجیکٹ کو مکمل کرایا جائے گا. اے ڈی پی کے تمام پراجیکٹس میں ایک فیصد پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کیلئے مختص کیاگیا ہے جس کے ذریعے پاکستان چوک کو مکمل کرایا جائے گا. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا و دیگر موجود تھے. دریں اثناوفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار کا بھی معائنہ کیاوفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں اشیاء کے معیار،مقدار اور نرخ کا جائزہ لیادکاندار اور خریداری میں مصروف مرد و خواتین سے معلومات حاصل کیں۔. انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے دکاندار اور صارف دونوں مطمئن نظر آ رہے ہیں کیونکہ زیادہ خریداری ہونے کی وجہ سے دکانداروں کا منافع بڑھا ہے اور مارکیٹ کی نسبت اشیاء کے نرخ میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے صارفین کو معاشی ریلیف مل رہا ہے. وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمشنر اسداللہ فیض نے پہاڑ اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کو دوگنا مقدار میں اشیاء دینے کا فیصلہ کیا اور موجود خریداروں کو خود اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی۔ کمشنر اسداللہ فیض اورڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ ٹرائیبل ایریا کے لوگوں کیلئے اس مرتبہ موبائل رمضان بازار اور دسترخوان کا بھی اہتمام کیاگیا اور ماہ صیام کے دوران تمام علاقوں کو کور کیا جائے گا جس کیلئے شیڈول کے تحت ہر روز نئے علاقوں میں گاڑی بھجوائی جاتی ہے رمضان بازار کی فیئر پرائس شاپس میں 19اشیاء ہول سیل نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں اور پولٹری کے سٹال پر مرغی کا گوشت دس روپے عام مارکیٹ سے کم اور انڈے پانچ روپے فی درجن رعایتی نرخ پردستیا ب ہیں مارکیٹ میں نرخ زیادہ ہونے کے باوجود رمضان بازار میں لیموں 149روپے فی کلو فراہم کیا جا رہاہے خواتین اور بزرگوں کیلئے الگ کاونٹرز قائم کرنے کے ساتھ بیٹھنے کا بھی انتظام کیاگیا ہے ابتدائی طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122کے کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں. وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں قائم میڈیکل کیمپ،شکایت سیل اور دیگر سٹالز کا بھی معائنہ کیا علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پل ڈاٹ،پاکستان چوک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا.

Leave a reply