ڈینگی آگیا، ڈینگی چھاگیا، پوراملک ڈینگی کی زد میں، دوا کے ساتھ اب دعا کی بھی ضرورت ، اللہ کے لشکروں میں سے ایک لشکر

لاہور: مچھر سے پھیلنے والا جان لیوا مرض ڈینگی بے قابو ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ افوسناک امر ہے کہ ملک کی سب سے بڑی صوبائی حکومت سمیت شہری انتظامیہ کی جانب سے تاحال ہنگامی بنیادوں پر وہ اقدامات اٹھتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس کے حالات متقاضی ہیں۔ ناکافی اقدامات کے باعث ہر گزرتا دن مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

مچھر ہویا مکھی ، ہوائیں ہویا بادل ، بارشیں ہویا طوفان یہ سب اللہ کے لشکر ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے ان لشکروں سے اپنے بندوں کو راہ راست پر لانے کے لیے کام لے سکتا ہے، ڈینگی بھی ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے ، جسے اللہ نے پاکستانی قوم پر آزمائش کے لیے کچھ ذمہ داریاں دے رکھی ہیں ، یہ آزمائش ہے جس کے لیے دوا کے ساتھ ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہے

ڈینگی ملتان پہنچ گیا ، 13 پر حملہ ثابت دیگر پرخطرہ بڑھ گیا ، حکومت بے بس ہوگئی

حکومت پاکستان کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت ڈینگی مچھر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، اور اس کے خلاف تمام تر حکومتی کوششیں اور جدید ترکرم کش ادویات استعمال کی گئیں اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ، یہ تمام ترکوششیں ناکام ثابت ہورہی ہی

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 348 مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈینگی کنٹرول پروگرام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ان کے پاس موجود اعداد و شما رکے تحت اس وقت پورے ملک میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزار 674 ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے دو ہزار 158 پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد، خانیوال ، اوکاڑہ ، سرگودھا ، شیخوپورہ اور وہاڑی میں بھی ایک ایک ڈینگی کے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ پچھلے 24 گھنٹو‌ں میں لاہور 4،اٹک 3،گوجرانوالہ ،جھنگ اورسیالکوٹ میں2،2 افراد میں‌ ڈینگی مچھر کے جراثیم اور حملے کی تصدیق ہوگئی ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 198 مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ اعداد و شما رکے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے جو نئے متاثرہ مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے لائے گئے ہیں ان میں سے راولپنڈی کے 127 مریض شامل ہیں جب کہ لاہور سمیت دیگر چار شہروں سے تعلق رکھنے والے مریضو ں کی تعداد 19 بتائی جارہی ہے۔

Comments are closed.