شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )اینٹی ڈینگی ٹیمیں اپنی رپورٹوں کو بہتر اور زیادہ حقیقت پسند انہ بنائیں تاکہ اس کے زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج سامنے آسکیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے کمیٹی روم میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سرور،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور،اسسٹنٹ کمشنر صفدرآبادقراتہ العین،اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا تہنیت بخاری چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر صحت و دیگر متعلقہ محکموں کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی کا بھی جاٸزہ لیا۔انہوں نے صحت و دیگر تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کہ کہ وہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری شدہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بناٸیں. انہوں نے خاص طور تمام میڈیکل سپریڈنٹنٹ ڈی ایچ کیو اور ٹی ای کیو کو ہدایت جاری کرتے وۓ کہا کہ غلط رپوٹنگ ہرگز نہ کریں اگر کوٸی بھی فیک رپورٹنگ کرتے ہوۓ پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی.