ڈی سی گوجرانوالہ اور چئیرمین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا ایسا مشترکہ بیان جس میں اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے
گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ نائلہ باقر اور چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی گوجر انوالہ عاطف افتخار چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیز کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اس ضمن میں ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی گوجرانوالہ کا از سر نو تعین کر دیا گیا جس کے مطابق چیئر پرسن عاطف افتخار چیمہ وائس چیئرمین ڈپٹی کمشنر گو جرانوالہ نائلہ باقر، سیکرٹری ایڈیشبنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کنول بتول نقوی جبکہ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود،
محمد احور طفیل وڑائچ، مہر بلال محمود اور پراسیکیوٹر ہو ں گے-
ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور چیئر پرسن عاطف افتخار چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اس فورم کوبامقصد اور بامعنی بنایا جائے گا اور مزید بہتری کیلئے معزز ممبران سے رائے طلب کی جائے گی – انہوں نے کہاکہ ڈی سی آفس میں ایک اوور سیز پاکستانیز شکایات سیل بھی بنایا جائے گا جس میں گریڈ 17 کے آفیسر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی – انہو ں نے کہاکہ اوور سیز پاکستانیوں کے کیسوں کی عدالتوں میں پیروی کرتے ہو ئے متعلقہ فورم پر کیسز کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور انہیں ان کے جائز حقوق دلانے اور ان کی جائیدادوں پر ناجائز قابضین سے قبضہ واگذار کروا کر ان کے سپرد کیا جائے گا-
اجلاس میں ایڈینشل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کنول بتول نقوی اور ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کواب تک ڈیس بور ڈ پر526 کیسز موصول ہو ئے جس میں سے 392 کیسز نمٹا دیئے گئے جبکہ 134 درخواستوں پر محکمانہ کاروائی جاری ہے- انہوں نے مزید کہاکہ ضلعی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کی طرف سے اب تک سائلین کی ا ربوں روپے مالیت کی املاک پر ناجائز قبضے ختم کروائے جا چکے ہیں اور انہیں اس فورم پر ریلیف مہیا کیا جا چکا ہے