غلام سرور خان کی اے ایس ایف حکام کو لاہور اٸیر پورٹ واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایات

0
61

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حالیہ قتل کے واقعے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور اے ایس ایف حکام کو جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور انکوائری رپورٹ بھی طلب کی۔ بعد ازاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کےچیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کو ائیرپورٹ پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات سے آگاہ کیا اور خاص طور پر حج کے سفر پر روانہ ہونے والے خوش نصیب مسافروں کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے چیف سیکورٹی آفیسر جناب علی ٹیپو نے بھی ان کو ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات ،خدمات اور سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی کے بعد غلام سرور خان، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے ائیرپورٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ائیر پورٹ کے ڈیپارچرز اور آرائیول لاؤنجز کا جائزہ لیا اور مختلف اداروں بشمول پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس، انٹی نارکوٹکس فورس، کسٹمز، ایف آئی اے / امیگریشن کےانتظامات اور سروسسز کا بھی بغور مشاہدہ کیا۔اس دوران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نےحجاج اکرام کے آرام دہ اور خوشگورا سفر کےلیئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ائیرپورٹ پر حجاج اکرام کوکسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

چیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کویقین دہانی کرائی اور سیکریڑی ایوی ایشن / ڈائیریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت کی ہدایات برائے حجاج اکرام سے بھی آگاہ کیا۔
محمد اویس

Leave a reply