کلفٹن شون سرکل کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا اور تقریباً 75 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرشہریوں کی جان لینا معمول بن گیا ، کلفٹن شون سرکل کے قریب مسلح ملزمان نے بینک سے نکلنے والے شخص سے لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر شہری کو گولیاں مار دیں جبکہ تقریباً 75 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔
ایس پی کلفٹن ابریز عباسی نے بتایا مقتول قریبی بینک سے رقم نکال کر اپنے بھائی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ انڈر پاس سے قبل ملزمان نے روکا اور مزاحمت پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کر رہے ہیں ، گاڑی کے اندر ابھی بھی کافی رقم موجودگی کی اطلاع ہے تاہم اس رقم کا تخمینہ بھی نہیں لگایا گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کی جانب سے 3چیک کے ذریعے 75 لاکھ روپے کی رقم نکالی گئی ، رقم حصول کے دوران 2مشتبہ افراد بینک کے صوفوں پر براجمان رہے ، مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔