فیصل آبادکی طر ف سے چاروں ضلعی سربراہان پولیس فیصل آباد ریجن کو ہدایات جاری۔
آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سی پی او فیصل آباد، ڈی پی اوزجھنگ، ٹوبہ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں،مسیحی بستیوں،خصوصی بازاروں اور کرسمس کے حوالے سے منعقد تقر یبات کے مو قع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے مذہبی تہواروں پر حملے ہونے کے خدشات موجود ہیں لہذا تمام اضلاع اپنا سکیورٹی / Contingencyپلان مرتب کریں۔ تمام ضلعی سربراہان اپنے اضلاع میں واقع گرجا گھروں، مسیحی بستیوں، مشنری سکولوں /ہسپتالوں اور دیگر مقا مات پر کرسمس کے حوالے سے لگائے گئے خصوصی بازاروں کا بذات خود دورہ کریں۔ تمام ڈیوٹی کو اچھی طرح بریف کریں۔ سپیشل برانچ اور دوسرے خفیہ اداروں سے مربوط روابط کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی تھریٹ الرٹ کی صورت میں پیشگی انتظامات عمل میں لائے جاسکیں۔ گرجا گھروں، مسیحی بستیوں ملٹی نیشنل فرنچائز کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ علاوہ ازیں ان کے اردگرد واقع ہوٹل، ریسٹورنٹس اور سراؤں میں سرچ آپریشن کروائے جائیں۔ سپیشل برانچ کے ذریعے گرجا گھروں کی ٹیکنیکل سکیننگ اور سویپنگ کروائی جائے۔ کرسمس ڈے کے حوالے سے ہونے والی تقریبات پر اضافی نفری پولیس تعینات کی جائے۔میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے باڈی سرچ عمل میں لائی جائے۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس پکٹس کو مو ثر بنا یا جا ئے۔ پولیس گشت کو موثر بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ دی گئی ہدایات پر تما م ضلعیسربراہان پولیس ریجن فیصل آباد من و عن عملدآمد کروائیں تاکہ مسیحی برادری اپنا تہوارامن وامان کی فضاء میں منا سکیں اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں،مسیحی بستیوں،خصوصی بازاروں اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی تمام تقریبات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئیے جائیں۔آر پی او
Shares: