کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے بس سٹینڈ کے تمام حصوں میں جاکر صفائی پر مامور عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بس سٹینڈ میں واقع کھانے پینے کے ہوٹلز بھی چیک کئے اور مالکان کو تاکید کی کہ صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ضلعی انتظامیہ کے ہفتہ صفائی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ماحول کو صاف وشفاف اورتروتازہ رکھنے کے لئے ہفتہ صفائی مہم بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ بھی مہم میں اپنی شرکت یقینی بنائے گا تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہوسکیں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جنرل بس سٹینڈ کے احاطہ میں پودابھی لگایا۔بعدازاں انہوں نے سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور ہفتہ صفائی مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو صفائی کی اہمیت سے مزید آگاہ کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔اس ضمن میں صفائی برقرار رکھنے کے نعروں پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کوڑے دان میں پھینکیں تاکہ ماحول بھی صاف رہے اور دیگر شہری بھی اطمینان میں رہیں۔
۔۔۔///۔۔۔

Comments are closed.