کوئٹہ میں 11 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کھیلے جائے گے۔ رواں سیزن کے4 میچز کی میزبانی کوئٹہ کو دی گئی ہے،ان تمام میچز میں یہ بگٹی اسٹیڈیم بلوچستان کرکٹ ٹیم کا ہوم وینیو مقرر کیاگیا ہے ملک بھر کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 6 ٹیمیں ڈبل لیگ کی بنیاد پر 31 میچز میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ میں 2 کروڑ روپے کے نقد انعامات سمیت فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی تھمائی جائے گی۔
ملک کا پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ 14 ستمبر سے شروع ہوگا۔ 4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، کےہفتے سے شروع ہونے والے پہلے راؤنڈ کے میچز 3 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔پہلے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں، قومی کرکٹ کے گھر، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔ سنٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم اور سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔

کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سنسنی خیز قائداعظم ٹرافی کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔
Shares: