فیصل آباد () گداگروں کے روپ میں جامع مساجد سے قیمتی اور نئے جوتے چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، پولیس کےبعض اہلکار مبینہ طور پر مذکورہ چوروں کے گروہ کی سرپرستی کرنے لگے، بتایا جاتا ہے کہ گداگروں کے روپ میں نقاب پوش خواتین اور کم سن بچوں پر مشتمل گروہ شہرکی اہم اور بارونق مساجد کے باہر بھیک مانگنے کیلئے بیٹھےرہتے ہیں اور جب شہری نماز ادا کرنے کیلئے بالخصوص بازاروں‘ پبلک مقامات‘ پارکس ہسپتالوں میں واقع جامع مساجد میں جاتی ہیں اور نماز شروع ہوتے ہی مذکورہ چوروں کا گروہ سرگرم ہو جاتا ہے اور نمازیوں کی قیمتی اورنئے جوتوں کو سمیٹ کر رفوچکر ہو جاتے ہیں اور ان کے دیگر افراد مسجد کے باہر ہی بھیک مانگنے کیلئے بیٹھے رہتےہیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور ان کا سرغنہ مسجد کےقریب ہی کھڑا ان کی مکمل نگرانی کرتا ہے، مذکورہ جوتےچوروں کا گروہ شہریوں سے بھیک اور دوسری طرف ان کے قیمتی جوتے چرا کر ڈبل گیم چلتے ہیں، شہر کی بارونق بازاروں، پبلک مقامات، ہسپتالوں میںواقع جامع مساجد کے باہر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار بھی انکی معاونت کرتے ہوئے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں

Shares: