گندم خرایداری مہم کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

0
62

فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمودجاوید بھٹی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ڈویژن اور ضلع کی تمام انتظامی مشینری متحرک ہے اور گندم کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے یہ بات تحصیل تاندلیانوالہ میں گندم خریداری مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمداورنگ زیب اور محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سنٹر پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی اورریکارڈ کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیز چیک کیں اور سختی سے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے تمام عمل میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔انہوں نے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کسانوں کے لئے ضروری سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کاشتکاروں سے ملاقات کرکے خریداری سنٹرز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر مہم میں کاشتکاروں سے مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ خوراک کے افسران سے کہا کہ کاشتکاروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور اگر کسی کسان کو کوئی شکایت ہو تو فوری ازالہ ہونا چاہیے۔

Leave a reply