گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر سے پہلے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری

0
89

گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں حیدرخان کی زیرقیادت نائب تحصیلدار شاہدممتاز کی زیرنگرانی تجاوزات ختم کرانے کے لیے (قلعہ مصطفی آباد،کوٹ نثارشاہ اور گھمن والا)میں آپریشن مکمل کرلیاگیاہے۔
آپریشن میں محکمہ مال، محکمہ شاہرات،پولیس ودیگر محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ روڈ کی جلد تعمیر سے اہل علاقہ اور دیگر اضلاع کے مسافر مستفید ہونگے۔

روڈ کی تعمیر پر 1385.940ملین لاگت سے 43 کلو میٹر طویل گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کو دورویہ بنانے کا منصوبہ جدید سفری سہولتوں کی فراہمی اور موٹروے تک رسائی کے حوالہ سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Leave a reply