فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ میں فیملی ہیلتھ کلینک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے زیراہتمام تربیتی سیشن برائے کلینکل سائیالوجسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات کو اڈولسنٹ ہیلتھ کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ہیلتھ سنٹر کی ٹیم نے بتایا کہ ماہر نفسیات کی طرف سے تولیدی صحت سے متعلق معلومات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہے جبکہ بچوں اورنوجوانوں سے متعلقہ تمام نفسیاتی،جسمانی،ذہنی اور جذباتی مسائل سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔پرنسپل کالج ڈاکٹر سائرہ خانم نے فیملی ہیلتھ کلینک کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مفید ومعلوماتی پروگرامز سے صحت کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں جن کا آئندہ بھی انعقاد کیا جائے گا۔