*ہری پور* سرائے صالح بائی پاس، تھانہ صدر کے قریب موٹر سائیکل اور کیری بولان میں تصادم۔

3 افراد شدید زخمی

*ہری پور*
ریسکیو کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کردیا بعد ازاں زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ کاشف سکنہ الولی، 17 سالہ احتشام سکنہ سکندر پور اور 18 سالہ عارف شدید زخمی ہوگئے۔

Comments are closed.