قصور
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی زیر نگرانی تحصیل چونیاں میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں ریلی اور واکس کا انعقاد کیا گیا واک میں مقامی سیاسی فریقین، وکیل،محکمہ تعلیم سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، میڈیا پرسنز اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایم سی چونیاں نے واک کا اہتمام کیا۔واک کا مقصد کشمیریوں سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی ہے۔واک مظفرآباد گیٹ سے شروع ہو کر سرینگر گیٹ تک اختتام پذیر ہوئی۔واک میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدرنے کہا کہ اسی لاکھ نہتے کشمیریوں پر انڈین ظالمانہ کرفیو کو آج ایک سال پورا ہو گیا ہے۔پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔جذبہ آزادی و شہادت سے سرشار کشمیری انڈین ظلم کے خلاف سینہ تانے کھڑے ہیں۔کشمیری عوام پر بھارت کے غاصبانہ رویہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر یوم کشمیر استحصال کے موقع پر واکس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا

Shares: