جج صاحب،جھوٹا کیس ہے،ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا؟ شہباز شریف

0
53

جج صاحب،جھوٹا کیس ہے،ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا؟ شہباز شریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا،احتساب عدالت نے 27 اگست کو ریفرنس کے گواہوں کو طلب کر لیا

ن لیگی صدر شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ جج صاحب یہ ایک جھوٹا کیس ہے،میں نے پنجاب کی ساڑھے 12سال خدمت کی،چین یا دوسرے ممالک صرف عوام کی خدمت کیلئےگیا، میں نے کروڑوں روپے کے ٹی اے ڈی اے نہیں لیے،میں نے گاڑی کا سرکار سے پیٹرول تک نہیں لیا،

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے متعدد اسپتال بنائے ،پی کے ایل آئی جیسا اسپتال بنایا،ٹیم ورک کے ساتھ کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کی، شفافیت قانونی طور پر فرض ہے میں نے کوئی احسان نہیں کیا، جج صاحب قانون پر عملدرآمد کا آپ سے بہتر کون جان سکتا ہے،ایک جانب کھربوں روپے کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے،دوسری جانب میں ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا؟

یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

Leave a reply