یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر منایا گیا

0
44



شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان بھر کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی کشمیر ڈے کے سلسلہ میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔یوم کشمیر کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد تحصیل کونسل ہال کمپنی باغ میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیربرائےڈیزاسٹرمنجمنٹ میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس تھے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری،راہنما پی ٹی آئی رانا وحید،کنور عمران سعید، ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)واصف بشیر کھوکھر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) مظہر اقبال،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ،جاوید چوہان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق سی ای او ایجوکیشن مسعود اختر صدر شیخوپورہ بار کونسل زاہد سعید سمیت تمام اداروں کے افسران و ملازمین کے علاوہ طلباءاور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہےاور بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیےبڑاخطرہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی بہترین سفارتکاری کی بدولت کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیا ہے وزیر اعظم پاکستان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں رواں صدی کا بدترین المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے پچھلے 6ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں خوراک ادویات اور دیگرضروریات کی شدید کمی ہے انہوں نے کہا کہ مودی کو اپنا قبلہ درست کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے نہیں تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی مظالم کے خلاف لڑے گی اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری بیٹیاں بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں اجتجاج کررہی ہیں اس موقع پر میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ بھارت کشمیرپر زبردستی تسلط قائم نہیں رکھ سکتاپاکستان ہر فورم پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے بھارت کرفیو ختم کرکے بے گناہ قید شہریوں کو رہا کرے اور مواصلاتی پابندیوں کو فی الفور ختم کرے سمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے مودی نے ہندو ذہنیت کے ساتھ مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے عالمی برادری مودی کے اس اقدام پر نوٹس لے پاکستان کے 22کروڑعوام نے کشمیری بھائیوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے مودی کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر طرح سے کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کسی بھی صورت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔آخر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ تحصیل کونسل ہال سے شروع ہوکر جناح پارک پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکانےکشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف پلے کاڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی حکومت مردہ باد اور بھارتی فوج مردہ باد کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاُنے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی اور لاہور پولی ٹکنیکل انسٹیٹوٹ کے طلباُ نے علامتی زنجیر بھی بنائی۔

Leave a reply