اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹیلی تھون مہم پر ردعمل دیا ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عفت عمر نے سوال کیا کہ ایک گھنٹے میں اربوں روپے اکٹھے کرسکتے ہیں تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا تھا؟-
سیلاب میں امیر کا گھر کیوں نہیں ٹوٹتا غریب کا گھر ہی کیوں ٹوٹتا ہے؟ فضا علی کا سوال
خان صاحب کا بیانیہ انسان دوست نہیں ہے یہ ہمیں ترقی کی جانب نہیں لے کر جائے گا، ان کے پاس باتوں علاوہ کچھ نہیں ہے عملی طور پر وہ بہت کم ضرف آدمی ہیں، https://t.co/rc6jIn2QCn
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) August 30, 2022
عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے میڈیا گفتگو کے دوران عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کا بیانیہ انسان دوست نہیں ہے، یہ ہمیں ترقی کی جانب نہیں لے کر جائے گا، ان کے پاس باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، عملی طور پر وہ بہت کم ظرف آدمی ہیں ‘۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں پہلے عمران خان کو بہت فا لو کرتی تھی لیکن پھر مجھے محسوس ہوا وہ ایک کم طرف انسان ہیں ان میں گریس نہیں، پہلے کسی مشکل پڑنے پر سارے پاکستانی اکٹھے ہوجاتے تھے لیکن اب عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے اتنی تقسیم کردی ہے کہ لوگ اب نفرت میں آکر اپنے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد اس لیے نہیں کررہے کہ مسلم لیگ (ن ) اور پی پی کامیاب نہ ہوجائے۔
سیلاب متاثرین کی مددکریں انجمن کا جذباتی وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چار ارب 14 کروڑ روپےسے زائد جمع ہوئے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے-
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر ودیگر شامل تھے۔