سیلاب متاثرین کی مددکریں انجمن کا جذباتی وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

0
111

سینئر اداکارہ انجمن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں کئی برس سے آپ سب سے محبتیں سمیٹ رہی ہوں ،مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ میری بات ضرور سنیں گے. انجمن نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے.سیلاب کی وجہ سے لوگوں‌کے گھر بربار ہو گئے ہیں اور بے سرو سامانی کے عالم میں لوگ آپ کی مدد کے منتظر ہیں. ہم سب کو سیلاب متاثرین کا درد محسوس کرنا چاہیے ،تین کروڑ لوگ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہیں بستیاں اجڑ گئی ہیں. مال مویشی ، کچے پکے مکان سیلاب بہا کر لے گیا ہے.بوڑھے جوان مرد خواتین اور بچے کھلے آسمان کی چھت کے نیچے ہماری مدد کے منتظر ہیں . میں آپ سب سے التماس کرتی ہوں کہ خدا کے لئے

ان کی مدد کریں. اپنے سکھ اور خوشیوں‌کو ان کے دکھوں میں شامل کر کے ان کو بھی خوشیاں دیں. اگر تھوڑا ہے تو تھوڑے سے تھوڑا سیلاب متاثرین کو دے دیں اگر زیادہ ہے تو اس میں‌ سے کچھ تقسیم کریں.ان کو ان کی مسکراہٹیں واپس دینے کی کوشش کریں. .اللہ کی خوشنودی انسانیت کی خدمت کرنے میں ہے،سب کچھ دنیا میں رہ جانا ہے صرف ہمارے اعمال ہمارے ساتھ جانے ہیں. اللہ نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنےکا موقع دیا ہے. ہم سب کو چاہیے کہ ہم روتے ہوئوں کو گلے لگا لیں. میں اپنے ملک کے لئے دعا گو ہوں اللہ کرے یہاں خوشحالی ایکبار پھر سے آجائے. ہمارے لوگ ہنستے بستے رہیں.

Leave a reply