انگلش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کےلیےامداد اکٹھی کرنا شروع کردی

0
26

لندن:انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد اکٹھی کرنی شروع کردی ہے ، اس سے پہلے انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی تھی ۔انگلش کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ہماری دلی ہمدردیاں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے خطاب،سٹیج گر گیا، مریم بھی گر گئیں

اسی سلسلے میں برطانوی بورڈ نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ملک بھر میں سیلاب اور شدید بارشوں سے خیبر پختون خوا، بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 

 

دوسری جانب قدرتی آفت سے پاکستان کو اب تک 4 بلین ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔قبل ازیں دونوں بورڈز نے کراچی میں شیڈول پہلے میچ کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ادھرپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔لاہور اور کراچی میں میچز دیکھنے کے خواہشمند آن لائن ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں، ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ جاری ہوسکے گا۔

فیملی ممبران کے لیے ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہر فرد کے الگ الگ شناختی کارڈ پر بکنگ کرواسکیں گے، بچوں کو ب فارم دکھانےپر پر ٹکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت پرنٹیڈ ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

 

واضح رہے کہ کراچی میں 4 میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے جبکہ سب سے سستا ٹکٹ 250 روپے کا ہوگا، اسی طرح لاہور میں تین میچوں کے ٹکٹ ںرخ 3 ہزار سے 500 روپے طے کیے گئے ہیں۔پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لیے ٹکٹس بک می ڈاٹ پی کے ویب سائٹ پر بُک کروائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے کراچی میں شیڈول پہلے میچ کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Leave a reply