10 کلو بھنگ اور 9 کلو گانجہ چوہے کھا گئے
واقعہ بھارت کا ہے، پولیس نے کاروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے دس کلو بھنگ اور نو کلو گانجہ برآمد کیا، پولیس نے ملزمان سے ضبط کیا گیا منشیات کا سامان مال خانے میں رکھا، ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان سے ضبط کیا گیا سامان کہاںہے؟ جس پر پولیس حکام نے عدالت میں بتایا کہ بھنگ اور گانجہ چوہے کھا گئے، جس پر عدالت سمیت سب حیران رہ گئے
بہار میں چند برس قبل اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے کہا تھا کہ چوہے شراب پی گئے تا ہم اب جھاڑ کھنڈ میں تھانے کے مال خانے سے چوہے بھنگ اور گانجہ کھا گئے، راج گنج تھانے میں یہ واقعہ پیش آیا،ملزمان سے ضبط سامان جو ریسرچ کے لئے ملزمان کے پاس تھا ، کو عدالت پیش کرنے کے حکم پر پولیس حکام نے انکار کر دیا اور عدالت میں درخواست دی کہ بھنگ اور گانجہ چوہے کھا گئے،جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں کر سکتے،عدالتی حکم پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،
14 دسمبر 2018 کو راج گنج تھانے میں درج مقدمے کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کر بھنگ اور گانجہ برآمد کیا تھا،پولیس نے شمبھو پرساد اگروال اور ان کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا اور یہ مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے ،
چوہے بھی کورونا وائرس کے ایلفا، ڈیلٹا اور اومیکرون ویریئنٹس سے متاثر ہو سکتے ہیں،تحقیق
وہ ملک جہاں چوہے پسندیدہ غذا ہی نہیں بلکہ دلہن کو جہیز میں بھی دیے جاتے ہیں
بلوچستان کے یوٹیلٹی سٹوروں پر صرف چوہے ہیں، سینیٹرقائمہ کمیٹی میں پھٹ پڑے
دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
چوہے13 ارب کی گندم کھا گئے،خود چوری کرتے ہیں اور نام چوہوں کا لیتے ہیں ،فرخ حبیب