پنجاب : رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نےاُسےپکڑ کر پولیس کے حوالے کیا پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد اب اُس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
راولپنڈی سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار
ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔
قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم عبیدالرحمان کو گرفتار کر لیا تھا گرفتار ہونے والا ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف
قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم حراست میں لیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث تھا ملزم فیس بک کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی مواد شئیر کیا کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے-
واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔
مدرسے میں چھ کمسن بچوں کے ساتھ استاد نے کی زیادتی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا-