کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ

پہلی بار 61 ہزار 400 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
0
300
it

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اور 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

باغی ٹی وی: آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 61 ہزار 200 پر پہنچ گیا، بعد ازاں 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور پہلی بار 61 ہزار 400 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد 100انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاوربار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 918 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 285.25 روپے پر آگیا۔ بعد ازاں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کمی کے ساتھ 285 روپے پر آگیا گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بزنس کانفیڈنس سروے میں پاکستان میں کاروباری اعتماد میں ایک امید افزا اضافہ دیکھا گیا ہےاکتوبر سے نومبر 2023 کے دوران ملک بھر میں کیے گئے جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے ویو (Wave 24) کے نتائج کے مطابق گزشتہ سروے ویو23 کے مقابلے میں مجموعی طورپر 7فیصد بہتری کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں کاروباری اعتماد منفی 18فیصد ہے جوکہ گزشتہ سروے کے منفی 25فیصد کے مقابلے میں مثبت تبدیلی کی نشاندہی ہے، کاروباری اعتماد میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ اضافہ 9فیصدریکارڈ کیا گیا جوکہ گزشتہ سروے کے منفی 19فیصد کے مقابلے میں منفی 10فیصد رہا خدمات کے شعبے میں 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جوکہ گزشتہ سروے کے منفی 26فیصد کے مقابلے میں منفی 18 فیصد رہا، جبکہ ریٹیل اور ہول سیل ٹریڈ میں کاروباری اعتماد گزشتہ سروے کے منفی 35فیصد کے مقابلے میں منفی 31فیصد رہا۔

سروے میں 43فیصد جواب دہندگان مینوفیکچرنگ کے شعبے سے، 34فیصد خدمات کے شعبے سے اور 23فیصد ریٹیل /ہول سیل تجارت کے شعبے سے وابستہ تھے اس مثبت رجحان کے باوجود سروے کے شرکا میں سے تین چوتھائی سے زائد جواب دہندگان نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال ان کے کاروبار کو متاثر کرسکتی ہے سروے میں کاروبارکی ترقی کیلیے بڑھتی ہوئی مہنگائی، ہائی ٹیکسیشن اور روپے کی قدر میں کمی سرفہرست 3خدشات گزشتہ سروے کے تاثرات سے مطابقت رکھتے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Leave a reply