100 کے لوڈ پر 74 کا بیلنس ملتا ہے، اس میں ہماری خواہش کیا ہے؟ چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی کو کیا جواب دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا.اجلاس میں سینیٹر مشتاق، مشاہداللہ خان، سمی ایزدی شریک تھے

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل کوریج کے مسائل ہیں یہ کیوں حل نہیں ہورہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ کسی بھی کمپنی کو لائسنس بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ ہر علاقے میں مسلسل کوریج دینا موبائل آپریٹرز کیلئے مشکل ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں 1 لاکھ 70 ہزار شکایات صارفین سی موصول ہوئیں ۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن ، کوہستان سے متعلق کئی مرتبہ شکایات کی گئی مگر عوام آج بھی سہولیات سے محروم ہے ۔اسلام آباد کے کئی ایریا میں بھی کوریج کے شدید مسائل ہیں ۔ ہمیں پارلیمنٹ لارجز سے متعلق شکایات ملیں، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ بہت جلد ان شکایات کو حل کردیں گے۔

سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر پاکستان کر رہا ہے یہ کام؟ بھارت نے کی نئی الزام تراشی

فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

 

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ صارف جب 100کا کارڈ لوڈ کرتا ہے تو اسے ٹیکس کٹوتی کے بعد 74.38 بیلنس ملتا ہے، سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ کہا جاتا ہے قوم ٹیکس نہیں دیتی یہ جو رقم کاٹی جارہی ہے یہ ٹیکس نہیں ؟ سینیٹرمشاہد اللہ نے کہا کہ یہ زبردستی کاٹ لئے جاتے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ قوم کو اس رقم میں چھوٹ دی جانی چاہیئے۔ سینیٹر مظفر نے کہا کہ بجٹ میں ہم اس ایشو کو اٹھائیں گے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کے دیئے گئے اعدا وشمار میں تضاد ہے ،جو رقم کاٹنے کا کہا جاتا ہے اس سے زیادہ کٹ رہی ہے ،چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے دو دن میں درست اعداد وشمار دینے کی ہدایت کر دی

پی ٹی اے حرکت میں ،مذہب، ریاست، عدلیہ مخالف کتنی ویب سائٹس بلاک کروا دی گئیں؟ اہم خبر

Shares: