100 سے زائد بچوں سے بدفعلی، ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں بچے سےزیادتی کا معاملہ،ملزم شمس الدین کا ڈی این اے زیادتی کاشکار بچے سے میچ کرگیا،ملزم شمس الدین کے خلاف 26دسمبر کومانسہرہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شمس الدین کا چالان جلدمکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا
واضح رہے کہ مانسہرہ پولیس نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا تھا،مانسہرہ میں بچے کے ساتھ مولوی کی 100 سے زائد بار بدفعلی اور تشدد، بچے کی آنکھوں سے خون نکل آیا تو اسپتال لایا گیا۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کو سیل کر دیا،
آر پی او ہزارہ ریجن ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) نے جنسی زیادتی کے شکار بچے یاحوس کی عیادت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
یاحوس ولد عبدالقیوم عمر 9/10 سال سکنہ کولئی پالس کوہستان جو مدرسہ تعلیم القرآن پڑہنہ مانسہرہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا. مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری نے اس کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا. جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں علاج و معالجے کے لئے لایا گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل ہسپتال پہنچ گئے.حافظ قرآن بچے کی عیادت کی.اس موقع پر ڈی ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ایس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موجود تھے.
آر پی او ہزارہ نے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے علاج و معالجے کا سارا خرچہ ہم برداشت کریں گے. ایس ایچ او تھانہ میرپور کو ہدایت جاری کی کہ ان کا خصوصی خیال رکھیں. آر پی او ہزارہ ریجن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا. انہوں نے بچے کے والد کو کہا کہ یہ آپ کا نہیں ہمارا بچہ ہے اس کا خیال ہم رکھیں گے. آپ اس کے علاج کے لئے فکر مند نہ ہوں ہم اس کا بہترین علاج کروائیں گے. جن ٹیسٹ کی سہولت اے ایم سی ہسپتال میں میسر نہ ہوئی تو وہ پرائیویٹ ٹیسٹ کروائیں گے.
مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے