آج سے 100 سال قبل سعودی عرب کیساتھا؟ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر

ریاض:آج سے 100 سال قبل سعودی عرب کیساتھا؟ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کی کنگ عبد العزیز اکیڈمی نے ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر جاری کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تصویر 1322 ہجری مطابق 1914 کی ہے۔ الخرازین نامی یہ بازار امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد کے برابر میں محل کی فصیل سور النسا (خواتین والی دیوار) کے نیچے واقع ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بازار کے اطراف کھجور کے درخت نظر آرہے ہیں اور بازار کی دکانیں کچی ہیں۔تصویر میں سامان خریدنے اور فروخت کرنے کے لیے مردوں کے علاوہ خواتین بھی نظر آرہی ہیں۔

 

کنگ عبد العزیز اکیڈمی نے اس سے قبل مدینہ منورہ کی 100 سال پرانی تصویر بھی جاری کی تھی۔ تصویر میں شہر کے چھوٹے سے رقبے کو دیکھا جاسکتا ہے اور اس میں مسجد نبوی ﷺ کا رقبہ بھی بہت کم ہے۔اس دور میں مدینہ منورہ میں نخلستانوں کے مناظر عام تھے جو تصویر میں بھی نظر آرہا ہے۔ ادارے کے مطابق دارالمدینہ المنورہ عجائب گھر میں بھی مدینہ منورہ کی تاریخ اور ثقافت دیکھنے کو ملتی ہے۔

 

یاد رہےکہ سعودی عرب کی قدیم تاریخ سے متعلق آئے روز کوئی نہ کوئی اہم دریافت سامنے آتی رہتی ہے، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عجائب گھر اب تک مدینہ منورہ کے تاریخی اور قابل دید مقامات سے متعلق 44 سے زائد کتب شائع کر چکا ہے جبکہ مدینہ منورہ کی تہذیب و تمدن پر خصوصی تحقیق بھی کر رہا ہے۔

Comments are closed.