کولیٹ میز نامی پیانو بجانے والی ایک فرانسیسی خاتون نے 106 برس کی عمر میں اپنی چھٹی البم جاری کردی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولیٹ میز نامی پیانو بجانے والی خاتون 1914ء میں ایک مڈل کلاس گھرانے میں پیدا ہوئیں، سخت گھریلو ماحول کے سبب انکی والدہ نے انھیں ابتدائی تعلیم گھر پر ہی دی۔ ان کے والد کھاد بنانے کا پلانٹ چلاتے تھے کولیٹ میز پیرس کے ایک میوزک اسکول ایکول نارمالے ڈی میوزک میں زیر تعلیم رہیں۔

پیرس سے تعلق رکھنے والی کولیٹ میز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیانو بجانا انکی روح کی غذا ہے انکی پھرتیلی انگلیاں جیسے ہی پیانو کی کیز کو چھوتی ہیں تو جلترنگ سے بج اٹھتے ہیں۔

کولیٹ میز نے بتایا کہ وہ پابندی سے یوگا اور انگلیوں کی جمناسٹک کی مشقیں کرتی ہیں انکی چھٹی البم جو کہ 19ویں صدی کے فرنچ کمپوزر ڈیپسے کے ایک تین والیوم کی ریکارڈنگ پر مبنی ہے کولیٹ میز اسے شیڈول کے مطابق آئندہ اپریل تک جاری کردیں گی۔

جبکہ گزشتہ برس انھوں نے ڈیپسے اور ایک اور بڑے فرانسیسی کمپوزر ایرک سیٹے کے موسیقی کے حوالے سے کچھ ریکارڈنگ کا اجرا کیا تھا-

Shares: