سسٹم آن لائن ہونے سے سالانہ 10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا، مراد رس
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے قائد ہیڈکوارٹر لنک وحدت روڈ پر پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے ہم نے طلبا کی بہتری کیلئے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کئے۔ بورڈ امتحانات ختم کرنے کی بنیادی وجہ اساتذہ کا اپنی کارکردگی بہتر دکھانے کے لئے طلبا کو بورڈ امتحانات میں خود نقل کرانا تھا۔ مراد راس نے کہا کہ آج ہم نے ایک ایسا آن لائن نظام متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے طلبا کی سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیتیوں میں نکھار آئے گا۔ ہم اپنی آنے والی نسل کو رٹا سسٹم کے ذریعے نہیں پڑھانا چاہتے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے مکمل طور پر سمجھ کر تعلیم حاصل کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اب سے 50 فیصد ایم سی کیوز اور 50 فیصد کمپریہینشن (Comprehension) کی طرز پر پیپرز تیار کئے جائیں گے۔ آئٹم بنک سسٹم کے ذریعے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے آن لائن سسٹم کی مدد سے خود کار پیپر تیار کئے جائیں گے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ ایم سی کیوز کا جواب طلبا تب ہی دے سکتے ہیں جب انہوں نے سمجھ کر پڑھا ہو اور اس کی باقاعدہ تیاری کی ہو۔
مراد راس نے اعلان کیا کہ نجی سکول سیکٹر سے کوئی بھی حکومت کے تیار کردہ اس آئٹم بنک سسٹم سے بلکل مفت مدد حاصل کر سکتا ہے۔ ہمارے تیار کردہ سسٹم سے اگر نجی سیکٹر میں زیر تعلیم طلبا کو فائدہ ہوتا ہے تو ہمارے لئے اس سے اچھی کوئی بات نہیں۔ ہمیں ہمارے بچوں کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ آئٹم بنک سسٹم کے تحت تمام امتحانات ہمارے نصاب کے مطابق تیار ہوں گے۔ تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم کی بدولت ہمیں اساتذہ کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔ ہم سے پہلے کسی بھی حکومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے ٹوٹے ہوئے سٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ آج محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کا سسٹم مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے۔ اب تک 15 ہزار سے زائد اساتذہ آن لائن ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔ مراد راس نے بتایا کہ اے جی آفس کی مدد سے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم کی آن لائن بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کیا جا رہا ہے جس کو بہت جلد پورے پنجاب تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم حاصل کرنے کے لئے اساتذہ کو رشوت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف دفتروں کے بیشتر چکر بھی لگانے پڑتے تھے۔ ٹیکنالوجی کے موثر اور جامع استعمال کی بدولت آج محکمہ تعلیم پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے، اے سی آرز، چھٹیاں، پینشن پے آرڈر، ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ و دیگر اموُر آن لائن سسٹم کے تحت کامیابی سے چل رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا سسٹم آن لائن ہونے سے سالانہ قریب 10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام افسران نے گزشتہ چند سالوں میں زبردست کام کیا ہے
صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے سینئر صحافی تجزیہ کار ارشد شریف کے قتل پر تعزیت بھی کی. انہوں نے کہا کہ ہمارے مُلک میں بدقسمتی سے اس طرز کے ہولناک واقعات کا حاصل حصول کچھ نہیں ہوتا. ارشد شریف ایک سچے اور باکردار صحافی تھے، شاید ان کو اسی بات کی سزا ملی. اللہ تعالیٰ ارشد شریف کی مغفرت کرے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں