سینیٹ الیکشن،سندھ میں 11 نشستوں پر کتنے کاغذات نامزدگی لئے گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آج سے آغاز ہوگیا۔
نامزدگی فارم ہفتے کے روز بھی جمع کرائے جاسکیں گے، ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن سندھ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا دن ہے
پولنگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ 132فارم جاری کیے جاچکے ہیں،امیدراو آج اور کل کاغذات نامزدگی جمع کروائینگے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی
سندھ میں ایوان بالا کی جنرل نشستوں کی تعداد 7 ہے،خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 2 ،2 نشستیں ہیں،11نشستوں پر پولنگ 3 مارچ سے ہوگی
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر ،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے
نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا