کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے،

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے۔اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کا الیکشن نہیں کراتا ،الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی کا الیکشن نہیں کراتا، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی الیکشن کمیشن نہیں کراتا، ان عہدوں کا انتخاب الیکشن ایکٹ کے تحت بھی نہیں ہوتا ۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارکان سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ کے تحت ہوتا ہے،چیف جسٹس  نے کہا کہ آئین میں سپیکر، چیئرمین سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار درج نہیں،اٹارنی جنرل  نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کا انتخاب بھی الیکشن کمیشن نہیں کرتا،وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ اورسپیکر کے الیکشن ایوان خود کراتا ہے ۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 53 میں سپیکر کے انتخابات کا ذکر ہے ،صدر کے انتخاب میں الیکشن کمیشن کا رول ہوتا ہے، چیئرمین ،ڈپٹی سپیکر الیکشن میں پریزائیڈنگ افسرہوتے ہیں ،سپیکر انتخاب میں سبکدوش سپیکرپریزائیڈنگ افسرہوتے ہیں ،ایوان میں موجود ممبران کی اکثریت سے ہی انتخاب ہوسکتا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن میں ایوان کی مخصوص نمائندگی درکار ہوتی ہے،آرٹیکل 60 میں چیئرمین سینیٹ انتخابات کاذکر ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آرٹیکل 53 ،60 میں ذکر نہیں الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو یا خفیہ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 266 کے تحت سپیکر ،چیئرمین الیکشن خفیہ ووٹنگ سے ہوگا ،آئین میں ہے سپیکر الیکشن گزشتہ اسمبلی کاسپیکر کرائے گا ،منتخب اسمبلی کاپہلا کام ہی سپیکر کاالیکشن ہوتا ہے۔ سینیٹ ،قومی اسمبلی انتخابات آئین کے تحت نہیں ہوتے ،قانون کے تحت ہونے والے انتخابات کاباب ہی الگ ہے ،آرٹیکل 226 کا اطلاق ہر الیکشن پر نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 226 کا اطلاق ہو تو مخصوص نشستوں کے الیکشن ہو ہی نہیں سکتے ،قومی صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن قانون کے تحت ہوتے ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ تمام قوانین بنے ہی آئین کے مطابق ہیں ،مخصوص نشستوں پر پارٹیاں نمائندگی کی فہرست دیتی ہیں ،تاکید کنندہ ہوں تو آزاد میدوار سینیٹ الیکشن لڑ سکتا ہے،

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو سامنے آ کر دے ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر نااہلی نہیں ہو سکتی ،عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 226 ہے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کے سوا الیکشنزمیں خفیہ ووٹنگ ہو۔

حکومت کی جانب سے دائرصدارتی ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے،سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی،

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں

قبل ازیں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے حاصل کرنے کیلئے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعےکرانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویزکی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

ریفرنس میں آئین میں ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دے چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور انتخابات میں شفافیت کے لئے ایوان بالا کے آئندہ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی خواہاں ہے۔

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

Leave a reply