12- ربیع الاول کےدن مسجد میں دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ڈکیتی

کراچی : ملک بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کے کی خوشیوں میں مصروف تھے تو دوسری آج کے مبارک دن بھی بدبخت اس دن کی اہمیت کو بھول کراپنی کمینگی کا مظاہرہ کرتےہوئے اللہ کے گھرمیں واردات کرنے سے باز نہ آئے،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے دھوراجی کی مسجد میں دن دیہاڑے شہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر لی گئی۔

کراچی کے مختلف محاذوں پر حملہ ہوگیا

ذرائع کے مطابق دھوراجی کالونی کی مسجد میں گزشتہ روز اسٹریٹ کرمنلز کی مسجد میں واردات کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے مسجد کے اندر 2 شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ملزمان جوتے اتار کر وضو خانے پہنچے اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے جب کہ اس کے ساتھی نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے اور وہ وضو خانے میں موجود لوگوں سے لوٹ مار کر رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ وہ واردات کرنے والوں کا پیچھا کررہی ہے اور امید ہےکہ مسجد میں ڈاکہ زنی کرنے والے مجرم جلد پکڑے جائیں گے

تدبیراں دے چارے نئیں چلدے جدوں‌تیروجے تقدیراں دا "مولانا کی تدبیریں الٹی پڑ گئیں”

Comments are closed.