راولپنڈی؛ 12 سالہ بچی کو گیس پائپ لگانے کے بہانے بلاکر مبینہ زیادتی کرلی گئی
مہرعلی شاہ ٹاؤن میں بارہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے مہرعلی شاہ ٹاؤن میں 12 سالہ بچی کو سفاک محلے دار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچی کے چچا ذوالفقار کی درخواست پر تھانہ دھمیال میں بارہ سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بچی کے گھر گیس نہیں لگی اور انہوں نے عابد کے گھر سے گیس کا پائپ لگا رکھا ہے، عابد حسین نے آج اُن کے گھر آ کر کہا کہ گیس کا پائپ اتر گیا ہے۔ کسی کو بھیج کر پائپ لگا لیں۔ بیان کے مطابق گھروالوں نے 12 سالہ بسما کو پائپ لگانے کے لیے بھیجا، جب وہ کافی دیر تک واپس نہ آئی تو بچی کی ماں اسے بلانے گئی، دروازہ کھول کر دیکھا تو عابد نامی شخص بچی کے ساتھ زبردستی کر رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ بچی کی والدہ نےملزم کو زیادتی کرتے رنگےہاتھوں پکڑلیا، اور شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ویڈیو:قاسم سوری کی موجودگی میں ن لیگی مریم نواز کو دی گئی قتل کرنے کی دھمکی
راولپنڈی؛ صفدر آباد اور ڈھوک دلال میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے نمونوں کی تصدیق
غریب عوام کو بجلی بل بارے ایک اور جھٹکا؛ فی یونٹ 19 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا
چین بھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا،چینی قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات