13جولائی کی شٹرڈاون ہڑتال،مظفرگڑھ میں انجمن تاجران اور انتظامیہ میں ٹھن گئی

0
80

مظفرگڑھ میں کل 13 جولائی کو مہنگائی اورٹیکسوں کیخلاف ہونے والی ہڑتال کے معاملے پر انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ آمنے سامنے آگئے،انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ہتھکنڈوں اور پولیس کی دھمکیوں کے باوجود ہڑتال ہرصورت کامیاب ہوگی.مظفرگڑھ میں 13 جولائی کومہنگائی اور ٹیکسوں کیخلاف ہو نے والی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے انجمن تاجران اور ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کمر کس لی.ضلع مظفرگڑھ میں ہڑتال کو کامیاب کرانے کے لیے انجمن تاجران نے ضلع بھر میں رابطہ مہم شروع کررکھی ہے اور تاجروں سے ہفتے کے روز دکانیں بند کرنے کی اپیل کی جارہی ہے،دوسری جانب ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کے مختلف دھڑوں سے رابطے کرکے ہڑتال سے باز رکھنے کی کوششیں بھی جاری ہیں.انجمن تاجران کے عہدیدار میاں شان شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس ضلع بھر کے تاجروں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے،مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے تاجروں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے.

انجمن تاجران کیمطابق کل 13 جولائی کو ضلع بھر میں ہڑتال ہر صورت کامیاب ہوگی.دوسری جانب ضلعی پولیس کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا ہے،پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق ہڑتال کی آڑ میں زبردستی دکانیں بند کرانے والے تاجروں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے.

Leave a reply