تیرہ سالہ زیادتی کا شکار لڑکی کو ٹھہرا حمل،پھر کی گئی اجتماعی زیادتی

0
57
اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تیرہ سالہ زیادتی کا شکار لڑکی کو ٹھہرا حمل،پھر کی گئی اجتماعی زیادتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

پنجاب کے شہر تحصیل جتوئی میں تیرہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر 8 مہینوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ رحم شاہ میں تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ تین افراد آٹھ ماہ تک اجتماعی زیادتی کرتے رہے، اس دوران لڑکی کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے، ملزمان نے لڑکی کے ساتھ ایک بار اجتماعی زیادتی کی ،ویڈیو بنا کر پھر اسے بلیک میل کرتے رہے، یہ سلسلہ آٹھ ماہ تک چلتا رہا، لڑکی نے عزت کی خاطر خاموشی اختیار رکھی، تاہم اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو حمل ہو گا، لڑکی نے گھر والوں کو بتایا جس پر اہلخانہ نے مقدمہ درج کروایا،

درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے، آٹھ ماہ قبل دوپہر کے وقت گھر کے باہر مویشیوں کے پاس موجود تھی کہ ملزم اعجاز جو مسلح تھا وہ آیا اور زبردستی اسلحہ کے زور پر کھیتوں میں لے گیا انہوں نے زیادتی کی اور کہا کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا، ویڈیو تصاویر بھی بنا لی گئی تھیں، ایف آئی آر میں مزید کہا گیاکہ میں حاملہ ہو گئی، ملزم کو بتایا کہ مجھے حمل ٹھہر گیا ہے، لیکن اس نے کوئی پرواہ نہ کی، پھر اس نے ایک دن مجھے دوائی کے بہانے بلایا اور پھر کھیتوں میں لے گیا، وہاں ملزم ممتاز اور عبدالستار بھی موجود تھے، تینوں ملزمان نے میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ،کم عمر لڑکی کے مطابق ایک ہفتہ قبل طبیعت خراب ہونے پر اس نے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شکایت پر جتوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی دو فرار ہو گئے ہیں پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

Leave a reply