محکمہ کھیل کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر "14 اگست سپورٹس فیسٹیول” کے تحت فینسنگ کے میل اینڈ فیمیل گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایک شاندار اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی کرائم انویسٹیگیشن زوہیب محسن تھے، جن کے ہمراہ ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ، اولمپک ایسوسی ایشن کے اراکین اور مختلف شعبوں کے افراد بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی زوہیب محسن نے کہا کہ جشن آزادی ہمیں ملک سے محبت کا درس دیتا ہے اور 14 اگست کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور کھیلوں کے ذریعے ہی ہم صحت مند معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں، کیونکہ یہ نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ نشہ جیسے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
زوہیب محسن نے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا کہ فینسنگ کے ایونٹ کا انعقاد اپنے آبائی علاقے تربت میں بھی کیا جائے، تاکہ وہاں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی اس کھیل میں حصہ لے سکیں۔تقریب کے اختتام پر، پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ ایس ایس پی زوہیب محسن نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی ملک کی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لے کر ایک مثبت سمت فراہم کی جا سکتی ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved