سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن سرگودہا طارق وڑائچ ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ 14 جون کا دن سرگودہا بار کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا بار کی موجودہ قیادت نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بار کی عزت کو داؤ پر لگا دیا ہے پورے ملک میں جب وکلاء برادری قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑی ہے تواس نام نہاد قیادت نے اپنے سیاسی ایجنڈے کو ترجیح دی ہے اور سیاسی مفادات کی خاطر وکلاء کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا آج 14 جون کے دن جب پوری وکلاء برادری جسٹس فائز عیسی کے خلاف بنائے گئے ریفرنس پر سراپا اجتجاج ہے تو سرگودہا بار کی خاموشی قابل مذمت ہے جس کی وکلاء برادری شدید مذمت کرتی ہے آج کا دن سرگودہا بار کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے نا اہل قیادت نے لاہور ہائیکورٹ بینچ کے قیام کی منظوری سے لے کر ہر معاملہ میں وکلاء کو مایوس کیا ہے ضمیر فروش اور نا اہل قیادت وکلاء کیلیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے مزید ازاں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے درپیش حالات کے پیش نظر جلد وکلاء کا اہم اجلاس آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلیے بلایا جائے گا تاکہ بار کی عزت و وقار کو قائم رکھا جا سکے

Shares: