مزید دیکھیں

مقبول

14 خواتین سے شادی کرنے والا جعلی ڈاکٹر

بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سات مختلف ریاستوں میں کم سے کم 14 خواتین کو ڈاکٹر بن کے ان سے شادی کرنے اور پھر فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملزم کی شناخت 54 سالہ بدھو پرکاش سوین عرف رمیش سوین کے نام سے کی گئی ہے جو کیندر پاڑہ ضلع کا رہنے والا ہے تاہم وہ زیادہ تر وقت اڑیسہ سے باہر ہی رہتا تھا۔

سوین پنجاب، دہلی، آسام، جھاڑکھنڈ اور اوڑیسہ کی خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ اس کا ہدف زیادہ تر درمیانی عمر اور طلاق یافتہ خواتین تھیں۔ وہ رشتے کی ویب سائٹس کے ذریعے ان سے رابطہ قائم کرتا تھا اور خود کو وفاقی وزارت صحت میں کام کرنے والا ڈاکٹر بتاتا تھا۔

کرناٹک میں ایک اورکالج نے باحجاب طالبات پر پابندی لگا دی گئی

بھونیشور کے ڈی سی پی اوماشنکر داش نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اس کا ٹارگٹ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے جو مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ سوین کی نظر ان کے پیسوں پر تھی سوین کے متاثرین میں سپریم کورٹ کی ایک وکیل اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی ایک سینئر اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس نے 2018 میں پنجاب کی CAPF اہلکار سے شادی کی اور اسے تقریباً 10 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا بعد میں، اس نے گوردوارہ کو، جہاں شادی کی تھی، ہسپتال کی منظوری کے وعدے پر 11 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا-

رپورٹس کے مطابق سوین پانچ بچوں کا باپ ہے اور اس نے پہلی بار 1982 میں اور پھر 2002 میں شادی کی تھی۔ 2002 سے 2020 کے درمیان اس نے کئی خواتین سے دوستی کی اور ان سے شادی کی اور ایک کے بعد ایک کو چھوڑتا رہا-

نیپال: بھارت سازشوں سے باز نہ آیا: یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار

شادی کے بعد وہ کچھ دن ان کے ساتھ رہتا تھا اور کسی کام سے شمال مشرقی یا بھونیشور جانے کے بہانے عورتوں کو ان کے والدین کے پاس چھوڑ دیتا تھا۔

ڈیش نے کہا کہ سوین کو جولائی 2021 میں دہلی کے ایک ٹیچر کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا کہ سوین نے اس سے نئی دہلی کے آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی شکایت کے بعد، اسے بھونیشور کے کھنداگیری علاقے میں کرائے کے مکان سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف انڈین پیمنل کوڈ کی دفعہ 498 (A)، 419، 468، 471 اور 494 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس نے مزید 13 خواتین کو دھوکہ دیا ہے جن سے وہ مختلف ازدواجی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ملا تھا پولیس نے ملزم کے قبضے سے 11 عدد اے ٹی ایم کارڈ اور بہار سے ایک اسکول سرٹیفکیٹ اور دیگر تفصیلات بھی برآمد کی ہیں۔

امریکی اتحاد جیت گیا :روس کی ہوش ٹھکانے آگئی:فوجیوں کی یوکرین کی سرحد سے واپسی…

سوین کو اس سے قبل حیدرآباد میں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے یا ایم بی بی ایس کورسز میں داخلہ دلانے کے بہانے دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اس نے سینٹرل ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کا روپ دھار کر ہندوستان بھر میں کئی لوگوں سے 2 کروڑ روپے اکٹھے کئے اسے کیرالہ کے ایرناکولم میں قرض فراڈ کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈی سی پی نے کہا کہ پولیس سوین کا ریمانڈ حاصل کرے گی اگر ضرورت پڑی تو مزید تحقیقات کے لیے تمام خواتین کی ٹیم تشکیل دی جائے گی ایک پیشہ ور کونسلر کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو اپنے متاثرین کی مشاورت کرے گا ۔

ڈی سی پی اوماشنکر داش نے کہا کہ ہم فراڈ کی تفصیلی مالی تحقیقات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم تفصیلی جانچ کے لیے ملزم کا طویل ریمانڈ طلب کریں گے-

یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں…