محسن بیگ کی گرفتاری پر مولانا فضل الرحمان کی مذمت،بڑا اعلان کر دیا

0
38

محسن بیگ کی گرفتاری پر مولانا فضل الرحمان کی مذمت،بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر جمعیت علماء اسلام کے قائد اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے بڑا فیصلہ کر لیا

مولانا فضل الرحمان نے معروف صحافی محسن بیگ کے گھرپرحملے اور گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چادر اورچاردیواری کاتقدس پامال کیا جارہا ہے،کب تک عوام کی عزتوں سے کھلواڑ کئے جاتے رہیں گے،محسن بیگ کے گھر پرحملہ افسوسناک ہے۔حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی،محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،فوری رہا کیا جائے

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست اپنے اوچھے پتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہی، ریاستی اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے اپنے خلاف ہر آواز کو ختم کرنے کے لئے اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آخری دنوں کی حکومتیں ایسی ھی بوکھلاہٹوں اور حواس باختگیوں کا شکارھوتی ھیں جیسے محسن بیگ کے مسئلے میں انکے گھر کی چادراورچاردیواری کے تقدس کو پامال کرکے کیا گیا۔ ایف آئی اے کے ہا تھوں انکی گرفتاری اور تشدد کی شدید مذمت کرتاھوں، اس ناجائزاورفاشسٹ حکومت کو اپنےھرعمل کی جوابدھی کرنی پڑیگی انشاءاللہ

مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابھی جائیں اورمحسن بیگ کو جتنی بھی قانونی مدد چاہئے، وہ فری دیں گے ،انکے ساتھ میرعتیق کوآرڈینیٹ کریں گے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمان نے محسن بیگ کے لئے آواز اٹھائی ہے،

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے عمران خان کی طاقت نہیں بلکہ کمزوری ظاہر ہوئی ہے، عمران خان اتنے کمزور ہیں کہ وہ خود پر تنقید سے ڈرتے ہیں کہ کہیں عوام ان کے سچ سے واقف نہ ہوجائیں، اہل خانہ کے سامنے صحافی محسن بیگ کو گھسیٹ کر ایسے گرفتار کیا گیا کہ جیسے وہ دہشت گرد ہوں، عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گرد تو فرار ہوجاتے ہیں اور صحافی گرفتار ہورہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت فی الفور صحافی محسن بیگ کو رہا کرے،

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کو حراست میں لے لیا، روزنامہ جناح اور ان لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ ،ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کرلیا .ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی، ترجمان محسن بیگ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس نے محسن بیگ کو زدو کوب کیا ۔پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

Leave a reply