وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

0
71
گھر کے سامنے واک کرنے پر پولیس اہلکاروں نے نامناسب سلوک کیا، سینیٹر پھٹ پڑا

چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے .اعظم سواتی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ایک بے گناہ شہری کو 6 دن کیلیے جیل بھیجا ،ڈی آئی جی آپریشنز کی بات نہیں سنوں گا آئی جی کو بلایا جائے کمیٹی سب سے اہم فورم ہے کوئی اسے نظر انداز نہیں کرسکتا

چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ ہم ایوان کو 21 رپورٹس ارسال کر چکے ہیں ہم نے 6 ماہ میں کمیٹی کے 15 اجلاس کیے،اسلام آباد میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا ،سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ ہم پولینڈ سے واپس اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے ،ایئرپورٹ کے اندر ہمیں ایف آئی اے اورکسٹمز نے کھنگالا،ائیر پورٹ کے باہر آئے تو اسلام آباد پولیس الگ سے چیکنگ کررہی تھی ،معاملہ اگلے اجلاس میں تمام ایجنسیوں اور اداروں کے آنے تک ملتوی کردیا گیا

قبل ازیں اسلام آباد میں ایک رات دو مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جھنگی سیداں تھانہ رمنا کے علاقے میرا آبادی میں بھی پولیس مقابلہ ہواموٹرسائیکل سوار3ملزمان کی واردات پر شہری نے پولیس کو کال کی تعاقب کرنے پر میراآبادی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا2 ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس جوان کی چھاتی پر بھی فائر لگے جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں ،دوموٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ مری کو ظفر اقبال نے بتایا کہ میں اپنے پمپ پر موجود تھا میرے ساتھ ملازم ، حامد اقبال ، اسرار احمد ، حسیب اللہ منیجر روم میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے جبکہ ایاز احمد اور جان شیر باہر فلنگ ڈیوٹی کر رہے تھے کہ اچانک 4 موٹر سائیکلوں پر 6 افراد سوار جو کہ مسلح پسٹل تھے پمپ پر آئے اورگن پوائنٹ پر الماری سے 19 لاکھ روپے، ایک رائفل 222 بور، تین بیگ جن میں ضروری کاغذات تھے جبکہ جان شیر ، حامد اقبال اور اسرار احمد سے موبائل چھین کرلے گئے ۔

تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں حسن صغیر کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور طلائی زیورات مالیتی 9لاکھ روپے اور 70ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی میں دوموٹرسائیکل سوار پسٹل کی نوک پرسرمد سلطان سیف سے موبائل ،30ہزارروپے اور 9پتھر مالیتی5ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ٹیپوروڈپر چور عبدالمنان حنیف کی دکان کے تالے توڑکر 40ہزار روپے ،میڈیسن و کاسمیٹکس سامان مالیتی 5ہزار روپے چوری کرکے لے گیا۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ پوڑی پل کے قریب تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرزوہیب طاہر سے اڑھائی لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے،

تھانہ وارث خان کے علاقہ میں بے نظیربھٹوہسپتال کے باہر معیز ذیشان بٹ سے دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 700 روپے اور شناختی کارڈتھا،تھانہ بنی کے علاقہ ڈگری کالج اصغرمال کے پاس دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمد عثمان غنی سے موبائل اور10ہزار500روپے،

تھانہ بنی کے علاقہ امام باڑاچوک میں دوموٹرسائیکل سوار روحیل بھٹی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 7ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اسد علی سے موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ایران روڈپر دو موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر مجاہد علی سے موبائل جس کے بیک کور میں شناختی کارڈ تھاچھین کر طرف فرار ہو گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ عبداللہ مسجد والی گلی میں سکول کے پاس تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمد خالد کے بیٹے محمد وارث سے موٹر سائیکل چھین کرلے گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ راجہ بازارمیں دوران خریداری محمدالیاس کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ سٹی کے علاقہ مری روڈپر محمدعباس کی دکان کی چھت توڑ کر نامعلوم چور 3لاکھ56ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،

تھانہ رتہ امرال کے علاقہ مظہرآبادمیں انور کے گھرسے نامعلوم چور2ڈونکی موٹریں بجلی مالیتی20ہزارروپے چوری کرکے لے گئے، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں کیرج فیکٹری کے قریب انور عادل کی گاڑی کی بیٹری 2ٹائر بلیو ٹوتھ ائیربرڈ وغیرہ چوری کرلیاگیا،تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال میں محمدعمر کی جیب سے موبائل نکال لیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ فیض آبادمیں جمشیداکبر کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں نورین شہباز کی بیٹی کے بیگ سے موبائل مالیتی ایک لاکھ 80ہزاروپے چوری کرلیاگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سفرکے دوران رکشے میں فرخ شہزاد کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،

تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں وحید احمد اپنے چچا زاد بھائی حماد کے ساتھ گھر کے باہر اپنی گلی میں چہل قدمی کررہاتھا کہ 3 نا معلوم ملزم ان سے موبائل چھین کرلے گئے، تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی میں نامعلوم چور ہمایوں صدیق کیانی کے گھرکاتالہ توڑکرموبائل اور بوفر چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری چوک میں علی مختار کاموبائل چوری ہوگیا۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں رکشہ میں سفرکے دوران محمد ایوب کی جیب سے 2لڑکوں اور ایک بچے نے الٹی آنے کا بہانا کرکے 80ہزار روپے نکال لئے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ مارگلہ میں خضرحیات کی جیب سے سفرکے دوران 51ہزار روپے نکال لئے گئے ۔تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں نامعلوم چور محمد اقبا ل اسدکے گھر سے 50ہزارروپے، بینک کارڈ ز، تعمیرات کا سامان چوری کرکے لے گئے۔

تھانہ کینٹ کے علاقہ صدرمیں عبد الرحیم کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ بینک روڈپر فرحت اکرام کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ بینک روڈپر خورشید محمد کی گاڑی سے شادی کےکپڑے مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر لیےگئے ،تھانہ ویسٹریج کےعلاقہ پیرودھائی موڑ پر ناصر محمودایک ہائی ایس گاڑی میں سوارہواجس میں 5 آدمی اور ایک بچہ سوار تھے جنہوں نے 2 منٹ سفر کے بعد اسے اتار دیا اس دوران اس کی جیب سے 2لاکھ 90ہزار روپے نکال لے گئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں محمد حسنین کی دکان کی دیوارتوڑکرنامعلوم 27 موبائلز ، لیپ ٹاپ اور دیگرسامان مالیتی2لاکھ39ہزارروپے چوری کر کے لے گئے ،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں شجاع الرحمٰن منیجرعسکری بینک کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر ایک بیگ چوری کر لیا گیا،جس میں ضروری کاغذات اور بینک کی چابی تھی ،تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی میں چور ہمایوں صدیق کیانی کے گھرکاتالہ توڑکرموبائل اور بوفر چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری چوک میں علی مختار کاموبائل چوری ہوگیا

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Leave a reply