مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

0
76

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور درختوں کو کاٹا جا رہا ہے

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے، مارگلہ کے پہاڑوں کے درخت کاٹے گئے ہیں اور ایک نئے محل کی تعمیر جاری ہے.اگر اسلام آباد کے شہریوں نے آواز نہیں آٹھائی تو عنقریب اسلام آباد بھی پشاور یا کراچی بن جائے گا.

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ کون کر رہا ہے اس حوالہ سے ادارے خاموش ہیں، اسلام آباد میں حکومت بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی درخت لگانے کی مہم کو بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا تھا دوسری جانب اسلام آباد میں ہی درخت کاٹ کر قبضہ جاری ہے، اس پر کسی نے نوٹس نہیں لیا بلکہ سب نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں

وفاقی حکومت، سی ڈی اے جنگلات کی تباہی کا تماشا دیکھ رہی ہیں،انکے خلاف کون ایکشن لے گا، قبضہ گروپوں کے خلاف کون کاروائی کرے گا اس ضمن میں شہریوں نے سوالات اٹھائے ہیں

واضح رہے کہ مارگلہ پہاڑیاں یا سلسلہ کوہ مارگلہ اسلام آباد، پاکستان کے شمال میں کوہ ہمالیہ کے سلسلے میں واقع ہے۔ مارگلہ کا علاقہ 12,605 ہیکٹر پر مشتمل ہے۔ یہ پہاڑیاں مری کی پہاڑیوں میں شامل ہیں۔ مارگلہ بہت سی پہاڑیوں اور وادیوں پر مشتمل ہے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

 

Leave a reply