سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

0
156

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پرانے شہر سری نگر کے علاقے نواکدل میں کنی مزار کے مقام پرمیں پولیس ،سی آر پی ایف اور مجاہدین کے مابین رات 2بجے کے قریب شدید جھڑپ کاآغاز ہوا۔

مجاہدین کی جانب سے جھڑپ کے دوران علاقے میں کچھ نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو بھی کیا۔جاری تصادم میں ایک ایس او جی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

سری نگر شہر میں آخری مقابلہ اکتوبر 2018 میں ہوا تھا ، جب لشکر طیبہ کے کمانڈر بنگرو ایک ساتھی سمیت شہید ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے نواکدل میں کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام پرپہنچی تو عسکریت پسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ شروع ہو گئی ۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بھی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر سری نگر میں فون اورموبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع سرینگر میں 2000سے اب تک 245مختلف واقعات میں 526افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 722واقعات میں 850افراد شہید کئے گئے جن میں399 عام شہری شامل ہیں۔ ضلع سرینگر میں اسی عرصے میں 385سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے،۔سرینگر میں 21خود کش حملوں میں 55سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 185زخمی ہوئے۔

سرینگر میں اسی عرصہ کے دوران 483دھماکوں کے واقعات میں 2762افراد زخمی ہوئے جن میں815 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔دھماکوں کے ان واقعا ت میں112سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔اسی دورانئے میں پولیس کے مطابق 277واقعات میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

Leave a reply