بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 7 جوان شہید

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک کاروائی کے دوران 7 جوان شہید ہو گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 7جوان شہید ہوگئے،دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا،دہشتگردی کے واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے،بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 7 جوان شہید ہوئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں گزشتہ رات ایف سی کی گاڑی پرآئی ای ڈی سےحملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سمیت چھ اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوئے، دھماکہ بولان کے علاقے پیر غائب میں ہوا

ایک دوسرے واقعہ میں کیچ میں ایران سے ملحقہ علاقے مند میں چوکی پر فائرنگ سے سپاہی امداد علی شہید ہوئے۔ ‎

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبے دار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان اور نائیک اعجاز احمد شامل ہیں،نائیک مولا بخش ، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار بھی شہدا میں شامل ہیں

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

واضح رہے کہ 8 مئی کو بلوچستان کے علاقہ تربت میں شرپسند عناصر کی طرف سے دہشت گردی کی ایک کارروائی میں ایک میجر سمیت پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے تھے. دہشتگردوں ‌نے پاک فوج کے جوانوں‌ کو آئی ای ڈی کا نشانہ بنایا.

 

پاک ایران سرحد کے قریب پاک فوج پر دہشت گردانہ حملہ ،آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے رابطہ

Leave a reply