اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

0
69

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلوں کے باوجود جرائم میں کمی نہ آ سکی

اسلام آباد میں گزشتہ دو ہفتوں میں تقریبا چار پولیس مقابلے ہو چکے ہیں، ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، آئی جی کھلی کہچری لگاتے ہیں ،عوام کو انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہیں اگلے ہی روز پھر ڈاکو دن دہاڑے پولیس کو للکارتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کے جانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے

اسلام آباد میں ایک روز میں ڈکیتی ،،نقب زنی ،راہزنی ،چوری ،فراڈ اور خیانت مجرمانہ کی 47 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ 5 کاریں اور 10مو ٹرسائیکل اڑا لیے گئے،اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرانے واقعات کے 73مقدمات بھی درج کیے ہیں

باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس میں سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے سارا نظام خراب ہوا پڑا ہے، سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے تفتیشی نظام بھی صحیح نہیں چل رہا، ایک افسر کی تعیناتی ہوتی تو اسکی جگہ دوسرے کو لگا دیا جاتا، ایک ایس ایچ او کا تبادلہ ہوتا اگلے چند روز میں اسے تھانے میں من پسند ایس ایچ او لگوا دیا جاتا جس کی وجہ سے اسلام آباد میں جرائم بے قابو ہو رہے ہیں اورمحکمہ پولیس صرف تبادلوں میں مصروف ہے

نااہل ایس ایچ اوز کی تعیناتی وفاقی پولیس کے لئے درد سر بن گئی۔ پولیس ایمرجنسی نمبر 15 اور ایگل سکاڈ بھی غیر فعال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، تھانہ کھنہ کے علاقے میں رات گئے ڈاکو آئے، حملہ کیا، ملزمان گھنٹوں فائرنگ کرتے رہے ریسکیو 15 پر اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچی۔ ڈاکو نیو شکریال ضیاء مسجد کے علاقے میں فائرنگ بھی کرتے رہے۔۔فائرنگ سے نیو شکریال کے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، ریسکیو 15 کا عملہ اور ایس ایچ او کھنہ ایگل سکاڈ کے پہنچنے کی تسلیاں دیتے رہے رات گئے تک ڈاکو بے لگام رہے لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

دوسری جانب ایس اہچ او کھنہ سہیل کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے تھانہ جرائم کا گڑھ بن چکا ہے ناقص کارکردگی اور واردات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی تفتیشی امور سے ناواقف ایس ایچ او انسپکٹر سہیل اعوان کو تھانہ کھنہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او نیلور تعینات کیا گیا جبکہ ایس ایچ او نیلور سب انسپکٹر حیدر علی کو ایس ایچ او کھنہ تعینات کیا گیا

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے .اعظم سواتی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ایک بے گناہ شہری کو 6 دن کیلیے جیل بھیجا ،ڈی آئی جی آپریشنز کی بات نہیں سنوں گا آئی جی کو بلایا جائے کمیٹی سب سے اہم فورم ہے کوئی اسے نظر انداز نہیں کرسکتا چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ ہم ایوان کو 21 رپورٹس ارسال کر چکے ہیں ہم نے 6 ماہ میں کمیٹی کے 15 اجلاس کیے،اسلام آباد میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا ،سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ ہم پولینڈ سے واپس اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے ،ایئرپورٹ کے اندر ہمیں ایف آئی اے اورکسٹمز نے کھنگالا،ائیر پورٹ کے باہر آئے تو اسلام آباد پولیس الگ سے چیکنگ کررہی تھی ،معاملہ اگلے اجلاس میں تمام ایجنسیوں اور اداروں کے آنے تک ملتوی کردیا گیا

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

Leave a reply