اسلام آباد جوڈیشل اکیڈمی کے افسر کے گھر پر مبینہ طور پر 14 سالہ گھریلو ملازمہ زخمی ہو گئی جبکہ اے ایس پی سٹی عثمان کے مطابق ملازمہ کو کئی ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متاثرہ لڑکی کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات ہیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا لایا گیا۔ تاہم اس کے بعد حالت بگڑنے پر اسے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ۔
متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر عاصم حفیظ کی اہلیہ پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ جج کی اہلیہ نے گھر سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں مبینہ طور پر بلے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے لیکن پولیس نے لڑکی کو کام پر بھیجنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
بچی کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹروں نے اسے سرگودھا سے لاہور ریفر کر دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنرل ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا تھا کہ زخم بظاہر دنوں پرانے ہیں اور مریض کو طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اور اب لڑکی خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ہم اسے بالکل ٹھیک کرلیں گے.
علاوہ ازیں حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور ان کا کہنا ہے بہت جلد اس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے.