یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت

0
52
Boat کشتی

یونان میں کشتی حادثے میں جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے تھے، جب کہ متعدد افراد کی موت کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔ یونانی حکام کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 15 پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 6 افراد اور گوجرانوالہ کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔ دیگر افراد میں شیخوپورہ، راولپنڈی، میرپور، وہاڑی اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جون کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ یونان کشتی حادثےمیں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، شناخت کے بعد لاشیں پاکستان لائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ دوسری جانب یونان کشتی حادثہ، زندہ بچنے والا پاکستانی گھر پہنچ گی، یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا خوش قسمت پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا۔ جبکہ 28 سالہ عثمان صدیق محکمہ پولیس میں سپاہی ہے، 4 دوستوں کے ساتھ اٹلی جانا چاہتا تھا۔
یونان کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے نوجوان عثمان صدیق نے پوری کہانی سنادی
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
عثمان صدیق نامی اس خوش قسمت پاکستانی کا تعلق گجرات کے علاقے کالیکی سے ہے۔ عثمان صدیق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمت کشتی میں 700 افراد سوار تھے، جن میں 350 پاکستانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے سے پہلے ایک ہیلی کاپٹر بھی آیا اور تصاویر لینے کے بعد چلا گیا تھا۔

Leave a reply