16مئی سے ہفتہ شہداء منایا جائے گا.میرواعظ‌عمر فاروق

0
71

سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)حریت کانفرنس(ع) کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے 16مئی سے شروع ہونے والے ہفتہ شہداءکے سلسلے میں پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لیے سرینگر میں عوامی مجلس عمل، انجمن اوقاف جامع مسجد اورانجمن نصرت الاسلام کے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہفتہ شہداءشہید کشمیری رہنماﺅں میرواعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور حول قتل عام کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جائےگا۔میرواعظ مولوی محمد فاروق کو نامعلوم افراد نے 21مئی 1990ءکو سرینگر میں ان کی رہائشگاہ پر فائرنگ کرکے شہید کیا تھاجس کے بعد بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 70افراد کو شہید کردیا تھا۔ خواجہ عبدالغنی لون کو2002ءمیں اسی دن نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کیا جب وہ مزار شہداءعید گاہ سرینگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے۔ اجلاس میں عوامی مجلس عمل ، انجمن اوقاف جامع مسجد اور انجمن نصرت الاسلام کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہفتہ شہداءکے سلسلے میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ تما م شرکاءنے کہاکہ اس سال بھی ہفتہ شہداءروایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

Leave a reply