افغانستان میں زوردار دھماکے میں 16 افراد جاں بحق؛27 زخمی

0
80

کابل:افغان شہر ایبک کی درسگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر ایبک کی درسگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکا ظہر کی نماز کے دوران ہوا، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام نے بتایا کہ اب تک 23 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 30 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

طلوع نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا ایک مذہبی عمارت میں ہوا جہاں عبادت کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 16 لاشیں لائی گئی ہیں اور 27 افراد زخمی ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دھماکا ایک مدرسے میں ہوا اور جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر طلبا ہیں۔

 

 

ادھرپاکستان کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق خودکش دھماکا بلیلی کسٹم کے علاقے میں پولیس ٹرک کے قریب ہوا، دھماکے سے ٹرک سمیت دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں متعدد پولیس اہل کار زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 20 اہلکار اور 8 شہری شامل ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے دھماکے کے مقام کی سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے، اس دوران رکشہ نے ٹرک کو ہٹ کیا، خودکش دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

Leave a reply