لاہور میں ٹیوشن سے واپسی پر 16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکے آتے جاتے میرا راستہ روکتے، جملے کستے اور پریشان کرتے تھے۔ نشتر کالونی پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار نوجوانوں میں شعیب عرف شعبی، حسنین اور چاند شامل ہیں۔

برقع پہن کر لڑکیوں کو تنگ کرنے والے اوباش لڑکے گرفتار

ایس ایچ او نشتر کالونی رانا نعیم اللہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے ایسے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔

قبل ازیں شاد باغ اکیڈمی سے گھر جانے والی لڑکیوں کو تنگ کرنے والے برقعہ پہنے اوباش لڑکے گرفتار کر لئے تھے شاد باغ پولیس نے کاروائی کی اوردو ملزمان گرفتار کر لئے، دونوں لڑکے ایک برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے دونوں کو گرفتار کیا دریافت پر برقعہ پوش بھی لڑکا ہی نکلا،گرفتار ملزمان میں حبیب ڈار اور برقعہ پہنے شاہ میر شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

طالبات کو ہراساں اور تنگ والوں کو گرفتار کرنے پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی گئی ہے ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی عورتوں اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے-

دوسری جانب حال ہی میں پنجاب کے شہر گجرات میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،لاوہر کی رہائشی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، گجرات کے تھانہ سول لائن میں تین ملزمان کے خلاف لڑکی نے مقدمہ درج کروایا ہے درج ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ دس روز قبل اسے مدثر نامی شخص نے دو آدمیوں سے پیسے لے کر مجھے فروخت کر دیا، جس کے بعد وہ دونوں آدمی مجھے نامعلوم مقام پر لے گئے اور تین روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اس دروان ملزمان نے تشدد بھی کیا اور تکالیف دیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے-

لاہور کی دوشیزہ کو گجرات میں فروخت ،تین روز تک عزت لوٹی جاتی رہی

Shares: