اپوزیشن کرونا مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رہی ہے، منفی کردار افسوسناک،وزیراعلیٰ پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے۔ اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔افسوسناک امر ہے کہ اپوزیشن نے کورونا وباء پر پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا غیر منطقی اور افسوسناک ہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن کے منفی کردار کو تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد نہیں رکھا جائے گا۔
اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔آج قوم کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کر رہی ہے۔ پاکستان کا قرض مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی فیصلوں سے ہی اتارا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خا ن نے ہمیشہ مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔








